ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آسام کے لیے2017گھوٹالوں، گرفتاریوں، این آرسی، اور سیلاب کا سال رہا

آسام کے لیے2017گھوٹالوں، گرفتاریوں، این آرسی، اور سیلاب کا سال رہا

Fri, 22 Dec 2017 23:32:39    S.O. News Service

گوہاٹی ،21؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )آسام سال 2017 میں بدعنوانی سے متعلق بہت سے معاملات، قومی شہریت رجسٹر (این آرسی) یں اپ ڈیٹ اور سیلاب کی وجہ سے خبروں میں رہا۔بدعنوانی کے معاملات کو لے کر ریاست خاص طور پر بحث میں رہا کیونکہ وزیراعلیٰ سربانند سونووال نے مختلف محکموں میں گھوٹالوں کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کروائی جس کے بعد کئی سینئر افسران کی گرفتاری ہوئی۔سب سے زیربحث کروڑوں روپیوں کا آسام پبلک سروس کمیشن کا ’نوکری کے لئے نقد رقم‘گھوٹالہ رہا جس میں اس کے سابق چیئرمین راکیش پال کو گزشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا اور تحقیقات کے بعد آسام سول سروس اور آسام پولیس سروس کے 2015 بیچ کے25افسران کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں ایک سابق کانگریس وزیر کا بیٹا، ایک بی جے پی ممبر اسمبلی اور ایک رہنما کے رشتہ دار اور سابق افسر شاہ شامل ہیں۔یہ تمام جیل میں بند ہیں اور گوہاٹی ہائی کورٹ ان کی ضمانت نامنظور کر چکا ہے۔


Share: